انجمن رسول عربی سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق کا پیغام عام کرنے میں مصروف ہے۔ فخر زمان عادل

حکمرانوں کی نااہلیوں کی وجہ سے پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، تباہی و بربادی مسلط کر دی گئی ہے۔ علی اختر اعوان

معروف سماجی و مذہبی رہنما ملک فخر زمان عادل، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما علامہ علی اختر اعوان نے کہا ہے کہ عشاقان رسول اپنے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی دیوانہ وار منا رہے ہیں۔ انجمن رسول عربی لائق تحسین ہے کہ جو گزشتہ 33 سال سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے موقع پر چراغاں کا اہتمام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق کا پیغام عام کرنے میں مصروف ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تعلق عشقی کی بحالی اور مضبوطی پر بھر پور محنت کی جائے تا کہ اللہ کی ناراضگی ختم ہو اور ہماری اجڑی زندگیوں میں بہار لوٹ آئے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میلاد کمیٹی انجمن رسول عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سالانہ محفل نعت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ میر محمد زمان قادری، حافظ فیاض عباسی، قاری اعظم نورانی، شیخ اعظم خورشید، غلام علی خان، صدر شیخ جاوید عالم، نذیرہزاروی، منتظم اعلی سکندر خان، مقصود عباسی صدر پی پی11، ناظم اعلی مسعود عباسی، اشفاق کھوکھر، بشارت خان، سلمان کھوکھر، اسامہ ناز، حسین خان، قاسم گجر، جاوید اکبر بٹ، راجہ آصف اور دیگر اہلیان علاقہ بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے باعث عوام مہنگائی، دہشت گردی، بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے جہنم میں جل رہے ہیں، بے گناہوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ حکمرانوں کی نااہلیوں کی وجہ سے پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، تباہی و بربادی مسلط کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو مسلمانوں سے بیگانہ کیا جا رہا ہے۔ آج ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور آپس میں پیار، محبت، امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top