مانچسٹر: عظیم الشان محفل استقبال ربیع الاول

مورخہ 21 دسمبر کو مرکز منہاج القرآن مانچسٹر میں عظیم الشان محفل استقبال ربیع الاول کا اہتمام کیا گیا جس کا باقاعدہ آغاز قاری غلام جیلانی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ بعد ازاں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ اشفاق وارثی اور کبیر حسین نے اپنے مخصوص انداز میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ مانچسٹر کے نوجوان احمدالقادری نے انگلش میں تقریر کی اور مقام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔ محفل میں مردوخواتین کی کثیر تعداد کے علاوہ منہاج القرآن مانچسٹر کی تمام ذیلی تنظیمات نے بھرپور شرکت کی۔

محفل کے میزبان فاضل نوجوان سکالر علامہ محمد ہارون عباسی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ فرحت حسین شاہ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے سامعین کو سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہوکر زندگی بسر کرنے کا درس دیا، جبکہ مناظر اسلام علامہ احمد نثار بیگ ترجمان اہلسنت والجماعت یوکے نے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ میں آج منہاج القرآن کے مرکز اور اسٹیج پر حاضر ہوکر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ شیخ الاسلام کو عشق رسول کا حقیقی سفیر متعارف کروایا۔

محفل میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے معروف ثناخواں ذوالفقار حسینی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ثنا خوانی سے شرکاء محفل پر رقت طاری کر دی۔ بعد ازاں سید الطاف حسین شاہ کاظمی نے مدح سرائی کی سعادت حاصل کی اور اپنے مخصوص انداز سے سامعین کے قلوب کو منور کیا۔

پروگرام کا اہتمام سید فرحت حسین شاہ نے دعائے خیر سے کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top