حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرموں کی شناخت پریڈ اور گرفتاریاں کب کرے گی؟ خرم نواز گنڈاپور

پنجاب حکومت کے ڈبل سٹینڈرڈ کی وجہ سے صوبہ میں لا قانونیت کا دور دورہ ہے
قانون ہاتھ میں لینے کا مجرمانہ کلچر اپنی جڑیں مضبوط کر چکا ہے
خرم نواز گنڈاپور کا مجتبیٰ شجاع الرحمن کے بیان پر رد عمل

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے قائمقام صوبائی وزیر قانون مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کے پنجاب اسمبلی میں دیے گئے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور پولیس نے سابق گورنر سلمان تاثیر کی یاد میں منعقدہ میموریل تقریب میں ہلہ گلہ کرنے والے افراد کی محض چند گھنٹوں میں ویڈیو فوٹیج کے ذریعے شناخت کر لی اور گرفتاریاں کر لیں مگر تمام قومی چینلز کے کیمروں کے سامنے منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر 15 گھنٹے فائرنگ کرنے والوں کی شناخت 6 ماہ گزر جانے کے بعد بھی نہ ہو سکی، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ڈبل سٹینڈرڈ کی وجہ سے صوبہ میں لا قانونیت کا دور دورہ ہے اور قانون ہاتھ میں لینے کا مجرمانہ کلچر اپنی جڑیں مضبوط کر چکا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 15 گھنٹے کی فوٹیج آج بھی محفوظ ہے جس میں پولیس والے فائرنگ کرتے اور اعلیٰ افسران انہیں شاباش دیتے اور فائرنگ کے احکامات دیتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 بے گناہوں کو شہید کرنے اور 85 سے زائد کو چھلنی کرنے والوں کی فوٹیج کی روشنی میں حکومت شناخت پریڈ کب کرے گی اور ان کو گرفتاریاں کب عمل میں لائے گی؟

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top