دولتالہ: عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برائے خواتین

منہاج القرآن وویمن لیگ بھنگالی شریف دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام پہلی سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برائے خواتین کا انعقاد چوہدری وقار احمد کی رہائش گاہ پر کیا گیا جس میں خصوصی خطاب محترمہ سمیہ ظفر رہنما منہاج القرآن وویمن لیگ جہلم نے کیا۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض ہاجرہ محمود قریشی ناظمہ منہاج القرآن وویمن لیگ پی پی 4نے ادا کئے۔ منہاج نعت کونسل جہلم، منہاج سسٹرز اور نعت خواں خواتین نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں انتہائی خوبصورت انداز میں درودوسلام اور عقیدت کے نذرانے پیش کئے۔ محفل کے آخر میں سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور، سانحہ پشاور کے شہداء اور ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔محفل میں بھنگالی شریف اور گردونواح سے خواتین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

منہاج القرآن وویمن لیگ دولتالہ پی پی 4 کے زیراہتمام محافل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سلسلہ جاری ہے 10 جنوری بروز ہفتہ دن 12 بجے رہائش گاہ راجہ بشیر آف گوڑھا، 11 جنوری بروز اتوار دن 11 بجے بمقام ڈھوں میں محافل میلاد کا انقعاد کیا جائے گا جس میں خصوصی خطاب محترمہ مصباح کبیر ریسرچ سکالر منہاج یونیورسٹی لاہور کریں گی جبکہ خصوصی نعت خوانی منہاج نعت کونسل لاہور کرے گیں۔

11 جنوری بروز اتوار دن 12 بجے رہائش گاہ راجہ محمود سلطان آف ڈھوک دھمیال میں خصوصی محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا جس میں خصوصی خطاب محترمہ ہاجرہ محمود قریشی ناظمہ منہاج القرآن وویمن لیگ پی پی 4 کرے گی، جبکہ خصوصی نعت خوانی منہاج سسٹرز آف بھنگالی شریف کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top