لودہراں: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

لودہراں: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام فوجی ظہور حسین کے گھر محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا، بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے گجرے پیش کیے گئے اور ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر علامہ نوید الرحمن منہاج القرآن علماء کونسل نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں نائب سرپرست چوہدری عبدالغفار سنبل، صدر ملک محمد اسلم حماد، پروفیسر چوہدری محمد جہانزیب، رانا محمد ظاہرالقادری، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، رانا اشرف علی، ملک عابد حسین جوئیہ، خواجہ محمد رفیق صدیقی، ملک انور قادری، ارشد علی مرزا، قاری محمد یاسین، نادر حسین سہروردی، حافظ عبد القیوم غوری، پروفیسر نعمان مصطفوی، محمد ابراہیم، فوجی محمد اعجاز، مہر فدا حسین، محمد شاہد، ملک عمر فاروق، محمد رئیس، مستنصر ظہور، محمد زاہد علی بھی شریک تھے۔ محفل کے اختتام پر سانحہ پشاور کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

علامہ نوید الرحمن نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت اجاگر کرنے اور جذبہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کے لئے محفل میلاد کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اسی لئے جشن میلاد النبی میں فضائل، شمائل، خصائل اور معجزات سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تذکرہ اور اسوہ حسنہ کا بیان ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک اہم مقصد محبت و قرب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حصول و فروغ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی سے مسلمانوں کے تعلق کا احیاء ہے اور یہ احیا منشاء شریعت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top