گوجرانوالہ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام مارون پیلس میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں منہاج نعت کونسل نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ استقبالیہ کلمات عطیہ حیدر نے پیش کیے۔ اس موقع پر مرکزی رہنما فرح ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کائنات پر ﷲ رب العزت کا احسان عظیم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امت مسلمہ ہر سال 12 ربیع الاول کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم میلاد مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منا کر اپنے ایمان کی تازگی کا سامان فراہم کرتی ہے۔ محفل میں ضلعی اور تحصیلی قیادت میں حریرہ باور، فریحہ سراج، نسرین اسلم اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

رپورٹ: نسرین اسلم (سیکرٹری جنرل ویمن لیگ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top