حضرت پیر سید صدیق حسین گیلانی سرپرست اعلی تحریک منہاج القرآن انتقال کر گئے

پیر صاحب ایک سچے عاشق رسول، درویش صفت، شفیق اور غریب پرور انسان تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ٹیلی فونک گفتگو
پیر صاحب کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں آستانہ عالیہ قادریہ ڈھوک پیراں گیلانیاں میں سپرد خاک کر دیا گیا
ڈاکٹر رحیق عباسی، امیر تحریک فیض الرحمن درانی، سردار منصور خان، ملک محمد افضل، ضلعی صدر نعیم سلطان کیانی کی شرکت

ڈاکٹر طاہرالقادری سے خصوصی محبت اور قربت رکھنے والے معروف روحانی شخصیت حضرت پیر سید صدیق حسین گیلانی سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن گوجر خان گزشتہ روز وصال فرما گئے۔ ان کے جسد خاکی کوگزشتہ روز ان کے آبائی گاؤں آستانہ عالیہ قادریہ ڈھوک پیراں گیلانیاں شاہ پور گوجر خان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ مرکزی امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل مسکین فیض الرحمن درانی کی امامت میں ادا کی گئی۔ اسلام آباد میڈیا سیل سے غلام علی خان کے مطابق اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے مدینہ منورہ سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم پیر سید صدیق حسین گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیر صاحب ایک سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، درویش صفت، شفیق، مہربان، غریب پرور انسان تھے۔ پیر صاحب کی وفات سے تحریک ایک عظیم شخصیت اور رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ تحریک کے لئے ان کی بے پایاں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ میں اگر خود ہوتا تو جنازہ خود پڑھاتا۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پیر صاحب کے افکار اور ان کی زندگی سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے پیر صاحب کے نقش قدم پر چلاجائے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کا اعلی سطحی وفدنے جنازے میں خصوصی شرکت کی۔ وفد میں ڈاکٹر رحیق عباسی، امیر تحریک فیض الرحمن درانی، ساجد بھٹی، بلال مصطفوی، سردار منصور خان، ملک محمد افضل، ضلعی صدر نعیم سلطان کیانی، عاقل ستی، قاضی شفیق، ملک طاہر جاوید، ضلعی امیر تحریک انار خان گوندل، آصف مرزا، ریاست قادری، راجہ خیام عباس، عابد سلطان، ملک شفاعت اعوان، عبدالستار نیازی، محمود الحق، چوہدری جاوید، راجہ ادریس کے علاوہ دیگر عہدیداران و کارکنان اور گوجر خان کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top