میرپور خاص: امیر تحریک سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی کا تنظیمی دورہ

تحریک منہاج القرآن سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی گزشتہ روز تنظیمی دورے پر میرپور خاص پہنچے جہاں تحریک منہاج القرآن میرپور خاص کی قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن میرپور خاص کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس پیر سید محمد عثمان راشدی ولد پیر پگارو نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں ممتاز علی سیال نائب صدر پاکستان عوامی تحریک سندھ، خالد بابا ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک میرپور خاص، علامہ غلام حسین خاص خیلی عبدالستار چوھان، حاجی چراخ الدین ملک اور معززین شہر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پیر سید محمد عثمان راشدی نے تحریک منہاج القرآن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاھرالقادری کی صحت تندرستی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top