پاکستان عوامی تحریک کے الیکشن، 17 رکنی الیکشن کمیشن تشکیل‎

پہلے مرحلہ میں مرکزی ،صوبائی،ضلعی و تحصیل سطح کے انتخابات ہوں گے‎
انتخابی عمل میں ملک بھر کی 3سو تحصیلوں اور 100 اضلاع کی تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں‎

پاکستان عوامی تحریک کے پارٹی انتخابات کا عمل شروع ہو گیا ہے،اس حوالے سے صاحبزادہ فیض الرحمن درانی کی سربراہی میں 17رکنی الیکشن کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے ،الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین میں بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان،کرنل (ر) راجہ فضل مہدی،مسز حمیرہ ناز اور سید امجد علی شاہ بھی شامل ہیں ،الیکشن کمیشن میں ان اراکین کو شامل کیا گیا ہے جو پارٹی کے اندر کسی عہدے کیلئے امیدوار نہیں ۔پاکستان بھر کی مرکزی ،صوبائی،ضلعی و تحصیل کی تنظیموں کے عہدیدار بطور ووٹر انتخابی عمل میں حصہ لیں گے،عہدیداروں کی نامزدگیاں بھی تنظیموں کی طرف سے کی جا رہی ہیں ۔پہلے مرحلے میں مرکزی ،صوبائی،ضلعی و تحصیلی تنظیموں کے انتخابات منعقد ہوں گے۔جس میں 300تحصیلوں اور 100اضلاع کے عہدیدار حصہ لیں گے ۔پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے کے دوران عوامی تحریک کو بطور سیاسی جماعت فعال کرنے کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے عوامی تحریک کے اندر ہر سطح پر انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ،پہلے مرحلے میں مرکزی ،صوبائی،ضلعی اور تحصیل کی سطح پر انتخابات ہوں گے، اس کے علاوہ ویمن لیگ،یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی و صوبائی قیادت کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا ۔پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق آج(10فروری) الیکشن کمیشن انتخابی ضوابط اور پورے پپراسس کے حوالے سے شیڈول جاری کرے گا ۔میڈیا سیل کے مطابق پارٹی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا خصوصی ڈیسک مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم کر دیا گیا ہے جو 24گھنٹے کام کر رہا ہے ،پارٹی انتخابات چاروں صوبوں میں منعقد ہو رہے ہیں ۔‎

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top