ڈنمارک: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سالانہ محفل نعت

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام سالانہ محفل نعت 24 جنوری 2015 کو منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سالانہ محفل نعت کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈنمارک کے نامور قاری محمد ندیم اختر نے حاصل کی۔ خصوصی نعت کے لئے پاکستان سے تشریف لائے بلبل پاکستان اور حسان منہاج محمد افضل نوشاہی تھے۔ دیگر نعت خوانوں میں محمد جمیل قادری (صدر منہاج نعت کونسل)، محمد عتیق، محمد اشتیاق، حمزہ فرید شامل تھے۔ محمد افضل نوشاہی نے خصوصی محفل ذکر بھی کروائی۔ حاضرین محفل نے انتظامیہ کی طرف سے بہترین انتظامات کو بہت پسند کیا۔

رپورٹ: محمد منیر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top