تحریک منہاج القرآن فیصل آباد پی پی 69 کے سرپرست ارشد خان لودھی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن پی پی69 کے سرپرست ارشد خان لودھی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم نیک سیرت خوش اخلاق انسان تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی خدمت خلق اور فلاح و بہبود میں بسر کی۔ مرحوم تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ محمد علی پارک ڈی ٹائپ کالونی میں ادا کی گئی۔ نمازہ جنازہ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم، ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، میاں کاشف محمود، رانا طاہر سیلم، میاں عبدالقادر، غلام محمد قادری، اللہ رکھا نعیم، رانا غضنفر علی، حافظ ربنواز، میاں امجد قادری، ڈاکٹر یوسف سیالوی، خالد رفیق سندھو، جعفر حسین گجر، ملک الیاس، یعقوب قادری، رمضان ناصر، شیخ سہیل سکندر، ظفر اقبال، محمود قادری، رانا محمود الحسن و دیگر قائدین نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top