بجلی اور گیس کے بحران نے زندگی کا پہیہ جام کر دیا: غلام علی خان

حکمران عوام کی ضرورتیں پوری نہیں کرسکتے تو گھر چلے جائیں
حکمران اپنے بھاری مینڈیٹ کے نشے میں عوام کو جینے کے حق سے بھی محروم کررہے ہیں

راولپنڈی (07 فروری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ بجلی، گیس بحران حکومت کی ناکامی ہے، جس کے باعث اور عوامی مسائل میں اضافہ شدید سے شدید تر ہوتاجارہا ہے۔ عوامی تحریک کے رہنمائوں نے گیس کی بندش پرشدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اپنی جگہ پرقائم و دائم ہے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب صوبہ کے عوام کی ضرورتیں پوری نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں۔ عوام سے ریلیف چھین لینے والے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیں رہا، حکمران اپنے بھاری مینڈیٹ کے نشے میں عوام کو جینے کے حق سے بھی محروم کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز عوامی تحریک راولپنڈی کے ہنگامی مذمتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نذیر ہزاروی، مقصود عباسی، شیخ جاوید عالم، امجد عباسی، حاجی عبدالغفور، ملک طاہر جاویدا ور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ اب ن لیگ کے متوالے بھی گیس کی بندش سے تنگ آکر اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں، لیکن کسی کی کوئی شنوائی نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے بجلی، گیس، پٹرول کے بحرانوں پر کسی بھی موقع پر وفاق سے احتجاج نہیں کیا گیا جو صوبہ کے عوام اور مینڈیٹ کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں مگر اس کے باوجود اشیائے خورونوش اور ٹرانسپورٹ کے کرائے سستے نہیں ہوئے جس کی وجہ حکومتی نااہلی اور بے حسی ہے۔ اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ عوامی تحریک گیس کی بندش کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاج کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top