وہاڑی: مرکزی نائب صدر ایم ایس ایم کا تنظیمی دورہ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدر رضی طاہر نے وہاڑی کے گرد و نواح گڑھا موڑ، ٹھینگی، دانیوال اور مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی صدر علی عمران جٹ بھی تھے۔ طلبہ سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی علم اور امن کے فروغ کیلئے کوششوں پر اظہار خیال کیا، انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہ واحد طلبہ تنظیم ہے جس نے دہشتگردی کیخلاف مؤثر آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ امن چاہتے ہیں، تشدد کی ہر سطح پر مذمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے اندر صحت مندانہ تعلیمی ماحول کا فروغ ضروری ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top