ڈاکٹر طاہرالقادری کا لطیف مدنی کے بھائی محمد شفیق کی رحلت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار‎

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی نماز جنازہ میں شرکت‎

لاہور (11 فروری 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء علامہ محمد لطیف مدنی کے بڑے بھائی محمد شفیق کی رحلت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نیک، صالح، متقی اورپرہیز گار انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے، دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ساجد بھٹی، غلام مرتضیٰ علوی، جی ایم ملک، محمد نور اللہ، عین الحق بغدادی، عبد الحفیظ چوہدری، شاہد لطیف اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماؤں نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ مرحوم کی قل خوانی کا ختم 12 فروری کو والٹن روڈ ورکشاپ سٹاپ پر ہو گی۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top