امریکہ: محترم حاجی محمد دین کی وفات پر اظہار تعزیت
پاکستان (محمد وسیم افضل) منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈیلاس (امریکہ) کے اہم رکن محمد عامر کے والد محترم حاجی محمد دین گذشتہ دنوں امریکہ میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈ اپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، مرکزی قائدین ودیگر سٹاف ممبران نے برادر محمد عامر کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔جی ایم ملک نے مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درودمیں ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ جہاں ان کے والد کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ یقینا ان کا نعم البدل کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔
تبصرہ