ماڈل ٹاؤن میں ظلم کی بھینٹ چڑھنے والی تنزیلہ اور شازیہ کے قاتلوں کو سزا دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حنا امین

12 فروری ہو یا 17 جون خواتین نے ہر موقع ریاستی جبر اور تشدد کا مقابلہ کیا

پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین اسلام آباد کی جنرل سیکرٹری حنا امین نے کہا کہ 12 فروری ہو یا 17 جون خواتین نے ہر موقع پر ریاستی جبر اور تشدد کا مقابلہ کیا۔ ماڈل ٹاؤن میں ظلم و بربریت کی بھینٹ چڑھنے والی تنزیلہ امجد اور شازیہ سمیت 14 بے گناہ کارکنوں کے قاتلوں کو سزا دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جنہیں پنجاب پولیس نے 17 جون کو دن دیہاڑے چہروں پر گولیاں برسا کر شہید کر دیا تھا، انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو رہے، ظلم کی انتہا ہو چکی، ظلم کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ خواتین کو ظلم کے خاتمے کے لئے اٹھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف سیکٹرز کے دورے کے دوران خواتین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا بس چلے تو یہ آئینی اور اسلامی حق مانگنے والی خواتین کو زندہ درگور کر دیں۔ موجودہ دور میں خواتین پر مظالم بڑھ گئے، گزشتہ 2 سالوں میں دو ہزار خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 10 سالوں میں دہشت گردی کی جنگ میں 50 ہزار سے زائد شہری جاں بحق ہوئے جبکہ اسی عرصہ میں 86 ہزار خواتین زیادتی، تشدد اور قتل جیسے سنگین واقعات کا نشانہ بنیں اور 50 فیصد سے زائد واقعات کی ایف آئی آر بھی درج نہیں ہو سکی۔ خواتین پر ظلم کرنے والی آمرانہ ذہنیت آج بھی ایوانوں میں بیٹھی ہے۔ پنجاب خواتین کے خلاف ہونیوالے جرائم کے حوالے سے گذشتہ کئی سال سے سر فہرست صوبہ ہے، انہوں نے کہا کہ تمام خواتین کو اپنے حق کیلئے متحد ہونا پڑے گا تا کہ حکمران طبقہ اور ظلم کے معاشرے اور استحصال سے نجات حاصل کی جا سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top