راولپنڈی: منہاج ماڈل سکول کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب کا انعقاد

راولپنڈی: 19 فروری 2015ء منہاج ماڈل سکول بنگش کالونی میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کو سانحہ ماڈل ٹاؤن، شکارپور، آرمی پبلک سکول، پولیس لائن لاہور، حیات آباد اور سانحہ شکریال اور دیگر شہداء کے نام منسوب کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل تہمینہ ناز نے کی اس کے علاوہ دیگر اساتذہ اور والدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محفل میلاد کا انعقاد کیاگیا اور شہداء کے بلندی درجات، ڈاکٹر طاہرالقادری کے صحت یابی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں سانحہ ماڈل ٹاؤن، سانحہ شکارپور، سانحہ آرمی پبلک سکول، سانحہ حیات آباد اور سانحہ شکریال اسلام آباد کے شہداء کو خراج عقیدت اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی دہشت گردی کے خلاف ملکی و بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی مذہبی و سیاسی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top