لاہور: منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب کا انعقاد

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کو آج پاکستان سمیت دنیا کے 90 ممالک میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منایا گیا۔ اسی سلسلہ میں 19 فروری 2015ء کو تحریک منہاج القرآن کے زیرانتظام تعلیمی ادراہ جات میں منہاج یونیورسٹی لاہور، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور، منہاج گرلز کالج لاہور، منہاج ماڈل سکول لاہور اور تحفیظ القرآن لاہور  کے طلبہ اور اساتذہ نے بھی اپنے قائد سے تجدید وفا کرتے ہوئے قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی، فکری اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت و تندرستی اور درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top