ڈاکٹر شاہد نواز کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سر عام پھانسی دی جائے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی

ڈاکٹرز کو ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کا نشانہ بنایا جا رہا ہے‎
حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے علماء محفوظ ہیں نہ ڈاکٹرز اور نہ ہی عوام

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پمز ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد نواز کی شہادت کو انتہائی افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کو ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ حکمرانوں کی بے حسی قابل مذمت ہے۔ امام بارگاہوں پر دہشت گردانہ حملے اورمخصوص طبقے کے اہم افرادکی ٹارگٹ کلنگ ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کو ہوا دینے کی سازش ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرمندگی کی بات ہے کہ شفا دینے والے ہاتھ اپنے تحفظ کیلئے اسلحہ مانگ رہے ہیں۔ حکمرانوں کے امتیازی سلوک اورعدم تحفظ کی وجہ سے ڈاکٹرز بیرون ملک ٹیسٹ دے کر پاکستان چھوڑنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ حکمرانوں کی ناکامی اس سے بڑی کیا ہو گی کہ پچھلے پانچ سالوں میں 57ڈاکٹر دہشت گردی کا شکار ہو چکے ہیں۔ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے علماء محفوظ ہیں نہ ڈاکٹرز اور نہ ہی عوام۔ حکمران دہشت گردی روکنے میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کے کئی مطالبات تا حال حل طلب ہیں۔ ڈاکٹرز آج بھی سروس سٹرکچر پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حکمرانوں نے حسب روایت مسیحاؤں سے کئے گئے وعدوں پر کوئی عملی اقدامات نہ اٹھائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز کو احترام، مراعات دی جائیں اور انکا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ڈاکٹر شاہد نواز کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سر عام پھانسی دی جائے کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top