سیالکوٹ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’سفیر امن سیمینار‘‘ کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر سفیر امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر مرکزی ناظم تنظیمات شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں علامہ ظہیر احمد تقشبندی، راشد محمود، مفتی نجیب احمد ہاشمی، میاں محمد رضا، حافظ ظفر اقبال اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ سیمینار کے شرکاء کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت و تندرستی اور درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top