کولکتہ (بھارت): ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کو آج پاکستان سمیت دنیا کے 90 ممالک میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منایا گیا۔ 19 فروری 2015ء کو کولکتہ میں بھی اپنے قائد سے تجدید وفا کرتے ہوئے قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی فکری اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ تقریب کے آخر ڈاکٹر طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء تقریب نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت و تندرستی اور لمبی عمر کی دعائیں بھی کیں۔
تبصرہ