موجودہ حکومت کی تشکیل میں دہشت گردوں کا حصہ ہے: ڈاکٹر رحیق عباسی

ایبٹ آباد: پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی تشکیل میں دہشت گردوں نے مرکزی کردار ادا کیا۔ نون لیگ دہشت گردوں کا سیاسی ونگ ہے جبکہ دہشت گرد نون لیگ کا عسکری ونگ ہیں اور دونوں کا گٹھ جوڑ ایک دوسرے کے تحفظ کے لیے ہے۔ موجودہ حکومت عوام کی قاتل، دہشت گردوں کی سرپرست اور عوامی حقوق کی غاصب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ کو سات ماہ سے دبایا جارہا ہے، مگر ہم شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور قصاص لے کے رہیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے شہداء سے بھی انصاف کیا جائے اور ان کے قاتلوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

پاکستان عوامی تحریک کی آئندہ حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور ضلع و تحصیل کونسل تک امیدوار کھڑے کریں گے۔ ہم صوبہ ہزارہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یہ ہماری حکمت عملی میں سرفہرست ہے۔ دھرنے میں شرکت اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد پر والہانہ استقبال پر ہزارہ کے عوام کے مشکور ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top