دولتالہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام محفل میلاد النبی (ص) کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن ڈھوں حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام عظیم الشان سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چوہدری طاہر خان نائب صدر پاکستان عوامی تحریک پی پی 4 کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی اختر اعوان نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر مبارک سے ہمارے ایمان کی حفاظت کا سامان ہوتا ہے اور ایمان کا ملنا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نسبت مقدسہ کا نصیب ہو جانا ہے۔ یہ نسبت مقدسہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی خدمت اور اقامت دین کی جدو جہد سے ایک مومن کے مقدر میں لکھی جاتی ہے اور اسی نسبت سے ایمان کامل درجہ پر فائز ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمان سے بڑھ کر کائنات میں کوئی دولت نہیں اس کو محفوظ رکھنے کا واحد راستہ ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔

محفل کی صدارت علامہ حافظ محمد عرفان عرفانی سابق امیر تحریک منہا ج القرآن پی پی 4 نے کی جبکہ مہمان خصوصی چوہدری محمد جمیل قادری صدر منہاج القرآن ایشین کونسل ساؤتھ کوریا تھے، خصوصی نعت الحاج عنصر علی قادری نے پیش کی۔ محفل میں چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4، چوہدری طاہر خان، چوہدری جاوید اقبال، ادریس زعفران، چوہدری طارق محمود، حافظ عبدالغفور، حافظ ریاض سلطانی اور مقامی علماء کرام، پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے عہدیداروں، کارکنان اور علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top