پاکستان عوامی تحریک کے پارٹی انتخابات، آج ریٹرننگ افسران کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہو گی

3 سو تحصیلوں اور 100 اضلاع سے موصول ہونے والے کاغذات نامزدگی کی چھان بین جاری
کارکنوں کا اعتماد رکھنے والی ہر سطح کی قیادت کا شفاف انتخاب یقینی بنایا جائے ،ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور (25 فروری 2015) پاکستان عوامی تحریک کے انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ امیدواروں کی اہلیت اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی جاننے کیلئے الیکشن کمیشن کی چھان بین جاری ہے۔ ملک بھر کی 3 سو تحصیلوں اور 100 اضلاع سے مرکزی و صوبائی عہدوں کیلئے سینکڑوں نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں تاہم پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے سختی سے ہدایات دی ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جو نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں ان میں کارکنوں کی رائے شامل تھی اور اگر کہیں سے بھی فرضی کارروائی کا شک بھی پڑے تو سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا الیکشن کمیشن خود اس عمل کی از سر نو تحقیق کرے اور کارکنوں سے رابطے کرے، شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے پارٹی انتخابات میں اگر کچھ تاخیر بھی ہو جائے تو اس معاملہ کو مشاورت سے حل کیا جائے، تاہم کارکنوں کی امنگوں کی ترجمان اور شفاف قیادت کا انتخاب ضروری ہے۔ مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق آج 26 فروری کو پارٹی انتخابات منعقد کروانے والے ریٹرننگ افسران کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہو گی جو دن بھر جاری رہے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top