اشتہاری قرار دلوانے کی کارروائی کے پیچھے پنجاب حکومت ہے، ترجمان پاکستان عوامی تحریک
پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان عوامی تحریک کے دیگر رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت ڈاکٹر طاہرالقادری اور دیگر رہنماؤں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آ رہی اس وقت پاکستان دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پنجاب حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف ساری توانائیاں صرف کر رہی ہے۔ دہشت گردی کی عدالتوں کو ان کے اصل کام کی بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کی اجا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ انتقامی کارروائیاں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ہمارے اصولی موقف سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ پنجاب حکومت دہشت گردی کی عدالتوں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ حکمرانوں کے انتقامی ہتھکنڈے انصاف کے راستے سے نہیں ہٹا سکتے۔ جھوٹے مقدمات میں اشتہاری قرار دلوانے کی کارروائی کے پیچھے پنجاب حکومت اور قاتل پولیس ہے۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔
تبصرہ