الیکشن کمیشن کا صرف سربراہ بدلا ہے نظام نہیں۔ احمد نواز انجم

ڈاکٹر طاہرالقادری ایک انقلابی فکر کا نام ہے۔ علی اکبر کاظمی

پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے مرکزی راہنما احمد نواز انجم نے کہا ہے کہ ملک کو حقیقی قیادت انتخابات کے رستے ہی میسر آتی ہے۔ پاکستان کے سیاسی و انتخابی نظام پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ قائدین پارٹی فنڈ کے نام پر سرمایہ داروں سے دولت ہتھیا کر انہیں سینیٹ کے ٹکٹ جاری کریں تو جمہوری عمل اور اراکین اسمبلی اپنے ووٹ کے کروڑوں لیں تو یہ ہارس ٹریڈنگ کہلاتی ہے۔ الیکشن کمیشن کا صرف سربراہ بدلا ہے نظام نہیں۔ آج بھی انتخابات کو شفاف بنانے بارے سارے فیصلے بدعنوان سیاست دان ہی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک پی پی 06 کے زیراہتمام چکری روڈ پر سندر شادی ہال میں منعقدہ امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سیمینار کا انعقاد ڈاکٹر طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے حوالے سے کیا گیا تھا۔

احمد نواز انجم نے مزید کہا کہ سینیٹ کو بااختیار بنا کر اور اس کے براہ راست انتخابات منعقد کروا کر ملکی سیاست پر پنجاب کی اجارہ داری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ بدعنوان سیاست دان کرپشن کے ذریعے دولت کماتے ہیں اور پھر اس دولت کے زور پر اپنی سیاست مستحکم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آج یہ فیصلہ کرنے جا رہا ہے کہ الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ کے بجائے ہائی کورٹ کے حاضر سروس جج تعینات کئے جائیں جبکہ یہ بات ڈاکٹر طاہرالقادری تین برس قبل کہہ چکے تھے۔ مقتدر طبقات کو ہماری باتیں سالوں بعد سمجھ آتی ہیں۔

سیمینار سے مجلس وحدت المسلمین راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری علامہ علی اکبر کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری شخصیت نہیں بلکہ ایک انقلابی فکر کا نام ہے۔

معروف کاروباری شخصیت فرخ ندیم، چوہدری افضل خان، راجہ ارشد اور چوہدری وقاص نے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور ملک و ملت کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top