کوئٹہ: منہاج القرآن کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64ویں یوم پیدائش کے موقع پر دعائیہ تقریب

تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عمران جاوید نے حاصل کی، جبکہ ہدیہ نعت خالد اعجاز نے پیش کی۔ پروگرام میں رفقاء، اراکین، وابستگان اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ تحریک منہاج القرآن کے تمام اراکین اور شرکاء نے ایک دوسرے کو اپنے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔ تمام رفقاء، اراکین، وابستگان اور محبین نے اس موقع پر یہ تجدید عہد کیا کہ ہم اپنے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے سفر انقلاب میں اللہ کے فضل سے آخری سانس تک ساتھ دیں گے اور آپ کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعا کی۔

اس موقع پر محمد اقبال (ضلعی صدر PAT)، محمد زمان وڑائچ، عبدالمجید (ضلعی ناظم ویلفیئر)، عمران جاوید، محمد ندیم، عطاءاللہ، محمد طلحہ اور صفدر اقبال (ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن کوئٹہ) موجود تھے۔

رپورٹ: صفدر اقبال

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top