ڈاکٹر حسن محی الدین آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد، راولپنڈی، کیلئے روانہ ہونگے‎

راولپنڈی ’’سفیر امن کانفرنس‘‘ میں شرکت کریں گے

لاہور (27 فروری 2015ء) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری 28 فروری سے اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔ صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق عباسی بھی انکے ہمراہ ہونگے۔ اپنے دو روزہ تنظیمی دورے میں ڈاکٹر حسن محی الدین القادری 28 فروری کو 3 بجے سہ پہر آرٹس کونسل راولپنڈی میں ’’سفیر امن کانفرنس‘‘ میں شرکت کریں گے۔ یکم مارچ کومعروف روحانی شخصیت پیر سید صدیق حسین شاہ کے ایصال ثواب کیلئے چہلم کی تقریب میں شریک ہونگے۔ چکوال میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہید رضوان کے گھر تعزیت کیلئے جائیں گے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری پاکستان عوامی تحریک کے تحت تلہ گنگ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش پر منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوران چیئرمین سپریم کونسل راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال اور تلہ گنگ کی اہم سیاسی، سماجی ومذہبی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین کارکنان کو ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویثرن کی روشنی میں آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل بھی دیں گے۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top