پاکستان عوامی تحریک کے شعبہ خواتین کے زیراہتمام امن سیمینار

ماڈل ٹاؤن میں خواتین کے چہروں پر گولیاں برسانے والے قاتل پکڑے جائیں
ڈاکٹر طاہرالقادری نے 18 کروڑ عوام کے آئینی حقوق کی بات کی تو خون کی ندیاں بہا دی گئیں
دہشت گردی ختم کرنے کیلئے خواتین کو تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع دیے جائیں، سیمینار کی قرارداد
سیمینار میں فضہ قادری، راضیہ نوید، ڈاکٹر زرقا، شاہدہ نصیر، شبنم ناگی، ھما وحید و دیگر کا خطاب‎

لاہور (28 فروری 2015) پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری امن کے سفیر کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت فضہ حسین قادری نے کی، سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور خواتین نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر شعبہ خواتین راضیہ نوید نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں خواتین کے چہروں پر گولیاں برسانے والے قاتل اور درندے آج بھی دندناتے پھررہے ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔ سربراہ عوامی تحریک نے 18 کروڑ عوام کے آئینی حقوق کی بات کی تو ماڈل ٹاؤن میں خون کی ندیاں بہا دی گئیں دہشتگردی ختم کرنے کیلئے حکمران خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع دیں۔

سیمینار میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کی دعا کی گئی، سیمینار سے محترمہ فضہ قادری، محترمہ سعیدہ، ڈاکٹر زرقا، شاہدہ نصیر، شبنم ناگی ایڈووکیٹ، سائرہ جھارا، سعیدہ علوی، ڈاکٹر ثمر فاطمہ، شاکرہ چودھری، ھما وحید، نوشبا ضیاء، ساجدہ صادق، گلشن ارشاد، قرۃ العین ظہور، نبیلہ یوسف، اور درۃ الزہرہ نے خطاب کیا۔

معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر ثمر فاطمہ نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے مطابق آئین جمہوریت کی تین شرائط بیان کرتا ہے مساوات، عدل و انصاف، لیکن حکمرانوں نے 18کروڑ عوام کے حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کو 17جون کو ریاستی جبر و دہشت گردی کے ذریعے گولیوں سے بھون دیا اور قاتل آج تک دندناتے پھر رہے ہیں۔

شبنم ناگی ایڈووکیٹ نے کہا کہ 17 جون کو خواتین پر ہونے والے وحشیانہ تشدد کی مثال دنیا کے کسی جمہوری معاشرے میں نہیں ملتی۔ سعیدہ دیپ نے کہا کہ نہتی خواتین پر گولیاں چلانا یزیدی خصلت ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی اس جنگ میں ہم انکے ساتھ ہیں، دہشت گرد حکمرانوں کے خلاف پوری قوم کو نکلنا ہو گا۔

نوشابہ ضیاء نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے تعلیم کو عام کرنے کے حوالے سے انقلابی جدوجہد کی۔

شاکرہ چوہدری نے کہا کہ جب ظلم کا نظام حد سے بڑھ جاتا ہے تو پھر حق کی قوتیں آگے بڑھتی ہیں قوم کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال پر ان ظالم حکمرانوں کے خلاف آگے بڑھنا ہو گا۔ دھرنے کے دوران عوامی تحریک کی خواتین کا جذبہ اور جدوجہد دیکھ کر پورے پاکستان کی خواتین کو ایک نیا حوصلہ ملا، تخت لاہور کے ظالم حکمرانوں کے خلاف علم بغاوت بند کرنا ہو گا۔

گلشن ارشاد نے کہا کہ خواتین کو تعلیم اور روزگار سے محروم رکھ کرمیٹرو بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ اسلام اور آئین نے خواتین کو جو حقوق دئیے حکمران انکی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top