سانحہ ماڈل ٹائون حکمرانوں کے گلے کا پھندا، شہیدوں کا قرض ضرور چکائیں گے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین

ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا غریب عوام کی آواز ہے
موجودہ حکمران دہشت گردوں کے کا سیاسی ونگ ہیں۔ ڈاکٹر رحیق عباسی
بیس بیس کروڑ لگا کر سینیٹر بننے والے خدمت نہیں لوٹ مار کرنے آرہے ہیں۔ سینیٹر اجمل وزیر

راولپنڈی ( ) پاکستان عوامی تحریک کی سپریم کونسل کے سربراہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ موجودہ استحصالی نظام کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کی ایک ایک بات تلخ حقیقت کی صورت آج سب کے سامنے ہے۔ قوم اور فوج دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر مگر حکمرانوں کو سینیٹ میں اپنااقتدار مضبوط کرنے کی فکرکھائے جارہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو اس قدر شعور دیا کہ آج محروم طبقات اپنے حقوق پانے کیلئے شہر شہر دھرنے دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا غریب عوام کی آواز ہے، جس دن انہیں قوت نافذہ ملی، کوئی شخص بھوکا نہیں سوئے گا۔ ڈھیل کی باتیں کرنے والے ڈاکٹر طاہرالقادری کاجوتا بھی نہیں خرید سکتے۔ ساانحہ ماڈل ٹائون حکمرانوں کے گلے کا پھندا ہے، شہیدوں کا قرض ضرور چکائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری چند دنوں میں پاکستان لوٹنے والے ہیں۔ کارکن اپنی جدوجہد تیزکریں، منزل اوجھل ضرور ہے مگر دورنہیں۔ جمہور کے خون سے سینچی جانے والی جمہوریت جلد اپنے ہی وزن سے گرنے والی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل ہال میں سفیر امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا انعقاد ڈاکٹر طاہرالقادری کی 64 سالگرہ کی مناسبت سے کیا گیا تھا جس میں کارکن اور شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدرڈاکٹر رحیق عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم جنرل راحیل شریف کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں مگر نظریاتی محاذ پر کام کئے بغیر دہشت گردوں کا خاتمہ ممکن نہیں۔ موجودہ حکمران دہشت گردوں کے کا سیاسی ونگ ہیں۔ ملکی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے۔ نظام بدل کر قوم کو خونی انقلاب سے بچانا چاہتے ہیں۔ عام انتخابات میں ہارنے والوں سینیٹ کے ذریعے اقتدار میں لایا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن بے بس، سارے فیصلے بدعنوان سیاست دان کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ق کے سینیٹر اجمل وزیر نے کہا کہ ملکی جمہوریت سرمایہ داروں کی غلام ہے۔ بیس بیس کروڑ لگا کر سینیٹر بننے والے خدمت نہیں لوٹ مار کرنے آرہے ہیں۔ پارلیمنٹ کو فاٹا کے حوالے سے قانون سازی کا کوئی اختیار نہیں، سارے اختیار صدر پاکستان کے پاس ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ہمیشہ ساتھ دوں گا۔

پیپلز پارٹی کے سابق راہنماء بی اے ملک نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی تاریخ ساز جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج قوم کا ہرفرد اپنے آئینی حقوق کی بات کرنے لگا ہے۔ بھٹو کی طرح ڈاکٹر قادری نے بھی پسے طبقات کو ظالم کے خلاف کھڑا ہونے کا حوصلہ دیا۔

سیمینار سے احمد نواز انجم، سلطان نعیم کیانی، انارخان گوندل، فخر زمان عادل، منصور اعوان، بلال چیمہ اور گل رعناء نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار کے آخر ڈاکٹر طاہرالقادری کی 64ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت و سلامتی کیلئے اجتماعی دعاء کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top