گڑھاموڑ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

پاکستان عوامی تحریک گڑھاموڑ کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2015ء کو قائد ڈے کا پروگرام منعقد ہوا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک محمد شہزاد بھٹی اور نعت رسول مقبول کیلئے محمد جاوید وڑائچ نے سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال شاہ PAT اور پاکستان عوامی تحریک کے صدر عابد حسین جٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جبکہ عہدیداران میں سے میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالخالق بھٹی، محمد ایوب، محمد شہزاد بھٹی، رائے ریاض احمد، شفقت پھل، رانا قمر شہزاد، محمد عاصم، ریاض احمد صابری، عبدلغفار جٹ اور طالب حسین شامل تھے۔

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال شاہ نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امن کے پیغام کو پوری دنیا میں عوام الناس تک پہچایا۔ آخر میں ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ہال میں موجود تمام کارکنان نے Happy Quaid Day کے نعرے لگائے۔ پروگرام کا اختتام ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت یابی، درازی عمر اور پاکستان میں مصطفوی انقلاب کا جلد سویرا طلوع ہونے کی دعائیں سے ہوا۔ پروگرام کے اختتام پر آنے والے مہمانوں کو ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top