دولتالہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ (ص)

تحریک منہاج القرآن یونٹ بھیر رتیال حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام عظیم الشان سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد مسجد گلزار مدینہ محلہ بابا مسکین شاہ بخاری میں مورخہ 25 فروری بروز بدھ بعد نماز عشاء کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری محمد یاسین گولڈ میڈلسٹ نے حاصل کی جبکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول سید زبیب مسعود شاہ بخاری اور خالد حسنین خالد نے نچھاور کیے۔ محفل کا انعقاد خصوصی طور پر (برائے ماسٹر خالد منیر خالد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے کیا گیا تھا۔

محفل کی صدارت صاحبزادہ سید انوارلحق شاہ آستانہ عالیہ سوہاوہ شریف نے کی جبکہ مہمان خصوصی چوہدری محمد جمیل قادری صدر منہاج ایشین کونسل سائوتھ کوریا تھے۔ اس موقع پر خصوصی خطاب حضرت علامہ علی اختر اعوان سکالر تحریک منہاج القرآن نے کیا۔

محفل میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم چوہدری محمد اسحاق، راجہ ثاقب جمیل، راجہ ظفر محمود، چوہدری طاہر خان، چوہدری طارق محمود، عدنان خالد، طیب بشیر، راجہ خرم عزیز، محمد بشیر، حاجی عمران علی، راجہ ناصر محمود اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top