سپین: ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کا بارسلونا یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب

19 فروری بروز جمعرات فاشزم، نسل پرستی اور اسلام فوبیا کے خلاف اتحادی جماعت کے ساتھ مختلف جماعتوں نے مل کر بارسلونا یونیورسٹی میں سیمینار منعقد کیا۔ جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کی ناظمہ ادیبہ سعدیہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی تقریر میں گلی محلے میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا پر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حاظرین کو اس بات پر سوچنے کےلیے مجبور کر دیا کہ اگر اسلام کا مطلب امن ہے اور فوبیا کا مطلب خوف ہے تو کیا ہم امن سے ڈرتے ہیں، یا پھر ہم امن کے راستے کی بجائےخوف کے راستے پر چلنے کے خواہش مند ہیں۔ جس پر پبلک نےبھرپور تالیو اور نعروں کے ساتھ ان کی اس بات کی تائید کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کے اس مسئلے کا حل اسکول جو کے انسان کی ابتدائی درسگاہ ہے سے ہی آغاز کیا جائے تو ہی ہم کامیابی کی راہ پر چل سکیں گے اور اختلافات کو بھول کر ایک دوسرے کو قبول کرنے کا ظرف پیدا کرسکیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top