کسانوں کی پکڑ دھکڑ قابل مذمت، پنجاب میں سول مارشل لاء نافذ ہے۔ پاکستان عوامی تحریک

مورخہ: 08 مارچ 2015ء

ن لیگ کا مزید برسر اقتدار رہنا انسانی حقوق کیلئے خطرنا ک ہے۔ خرم نواز گنڈا پور‎
کسانوں سے پر امن احتجاج کا حق چھیننا فاشزم ہے، پولیس وزیر اعلیٰ کی ذاتی ملازم بن چکی ہے‎

لاہور (08 مارچ 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ پنجاب میں سول مارشل لاء نافذ ہے۔ صوبہ کے عوام سے پولیس کے ذریعے آئینی جمہوری حقوق چھین لئے گئے۔ کسانوں سے احتجاج کا حق چھیننافاشزم ہے۔ پولیس وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذاتی ملازم بن چکی۔ ن لیگ کا برسر اقتدار رہنا انسانی حقوق کیلئے خطر ناک ہے۔ انہوں نے کسانوں کی نمائندہ تنظیم کسان اتحاد کونسل کے پر امن احتجاج کو پولیس کے ذریعے روکنے، پکڑ دھکڑ، لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب 10کروڑ عوام کا صوبہ ہے، کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، اس سے پہلے پر امن احتجاج کا راستہ روکتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں پر وحشیانہ فائرنگ کی گئی اور 100سے زائد کارکنوں کو شدید زخمی کر دیا گیا، جن میں 14شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں ایسی بربریت مارشل لاء ادوار میں بھی نہیں دیکھی، جو شریف دور حکومت میں دیکھ رہا ہوں۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال، ساجد بھٹی، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کسانوں کے ساتھ پولیس کے وحشیانہ سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ن لیگ نے عوام سے انکے سیاسی و جمہوری حقوق چھین لئے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ ہم کسانوں کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور کسانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے پنجاب حکومت کے رویے اور مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top