پیرس: عمر ریاض عباسی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان پاکستان عوامی تحریک کی والدہ کے انتقال پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا اظہار تعزیت

مورخہ: 05 مارچ 2015ء

پیرس ( اے کے راؤ ) پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان عوامی تحریک عمر ریاض عباسی کی والدہ عارضہ قلب کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ مرکز منہاج القرآن فرانس میں ڈائریکٹر علامہ محمد اویس نے دلی رنج اور دکھ کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی خصوصی دعا کی۔

دریں اثنا صدر منہاج القرآن فرانس اظہر صدیق، جنرل سیکرٹری قاضی محمد ہارون، سینئر نائب صدر عامر جواد بٹ، نائب صدر چوہدری محمد اشرف، ناظم مالیات عمیر اشفاق، صدر مجلس شوریٰ ملک شبیر احمد اعوان، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس حاجی محمد اسلم چوہدری، سینئر نائب صدر طارق چوہدری، جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری نائب صدر سہیل بٹ، ناظم مالیات شبیرالبدر، ڈپٹی سیکرٹری قاری طاہر عباس اور میڈیا پرسن راؤ خلیل احمد نے مرحومہ کی وفات پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام اور قبر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے اور عمر ریاض عباسی اور ان کی فیملی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top