انڈیا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

مورخہ: 08 مارچ 2015ء

خلیق ِانسانی کا مقصد جہاں خدائے بزرگ و برتر کی بندگی ہے وہیں ایک دوسرے کے دُ کھ درد بانٹنا بھی انسان کا اولین فریضہ ہے اور دُکھی انسانیت کی مسیحائی کا یہ فریضہ سرانجام دینے کیلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کولکتہ کے زیراہتمام مورخہ 8 مارچ 2015ء کو محمد جان ہائیر سیکنڈری سکول میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کا فری چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو فری میڈیسن بھی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے 1568 مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور وہ مریض جن کی حالت زیادہ خراب تھی ان کے لیے فری میڈیکل ٹیسٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

فری میڈیکل کیمپ سے استفادہ کرنے والے لوگوں نے منہاج القرآن انڈیا کی ان کوششوں کو سراہا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپ کا انعقاد دکھی اور بے سہارا افراد کی مدد کے لئے ایک عظیم کارنامہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top