دہشت گردی کے خلاف آئینی ترمیم پر ایک نہ ہونے والے پاور شیئر فارمولے پر ایک ہو گئے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے ٹیلی فون پرخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آئینی ترمیم پر ایک نہ ہونے والے پاور شیئرنگ فارمولے پر ایک ہو گئے۔ سینیٹ الیکشن خرید و فروخت سے شروع ہو کر مک مکا پر ختم ہو گئے۔ مک مکا پارٹیوں نے حقیقی حکومت اور اصلی اپوزیشن کا راستہ روک رکھا ہے۔ قاتل حکمرانوں نے ماڈل ٹائون جوڈیشل کمیشن پر نیا ڈرامہ شروع کر دیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے گرم جوشی کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن حکمران آخری لمحے پر انتخابات سے فرار کا کوئی نہ کوئی راستہ پھر ڈھونڈ لیں گے۔
تبصرہ