ڈاکٹر رحیق احمد عباسی 14 مارچ بروز ہفتہ بارسلونا میں کانفرنس سے خطاب سے کریں گے

مورخہ: 11 مارچ 2015ء

مقامی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں اور PAT سپین کے نومنتخب عہدیداران سے حلف بھی لیں گے

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی 14 مارچ بروز ہفتہ ایک روزہ تنظیمی دورہ پر بارسلونا آئے گے، جہاں وہ مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک سپین کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیں گے اور PAT سپین کے زیراہتمام یوم پاکستان کے سلسلہ میں ہونے والی کانفرنس بعنوان ’’قائد اعظم کا پاکستان اور موجودہ نظام سیاست‘‘ سے خطاب بھی کریں گے۔

پاکستان عوامی تحریک سپین کے سیکرٹری اطلاعات یوسف چوہدری کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر رحیق احمد عباسی پاکستان عوامی تحریک سپین کی نومنتخب ایگزیکٹو کی خصوصی دعوت پر بارسلونا (سپین) آرہے ہیں، 14 مارچ 2015ء بروز ہفتہ کی سہ پہر 4:30 بجے کاسا دیل مار CasaDelMar میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے اور خطاب بھی کریں گے۔ کانفرنس میں مقامی پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بارسلونا سپین کی پاکستانی اور مقامی سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ بارسلونا میں اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد اتوار کو پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ایگزیکٹو ممبران کی تقریب حلف برداری کے سلسلہ میں پیرس روانہ ہو جائیں گے۔

رپورٹ : محمد یوسف چوہدری (سیکرٹری میڈیا، پاکستان عوامی تحریک سپین)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top