گوجرہ: سوشل میڈیا ٹیم (ویمن ونگ) کی پرائیویٹ سکول میں ’’تقریبِ تقسیمِ انعامات‘‘ میں شرکت

مورخہ: 15 مارچ 2015ء

گوجرہ: پرائیویٹ سکول کے سالانہ نتائج آنے کے موقع پر تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینیئر ممبر سوشل میڈیا ٹیم (ویمن ونگ) عائشہ اشرف نے وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی صرف اسی میں ہی ہے کہ ہم اسلام کو اپنے اوپر نافذ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہستی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی بات ہر کوئی کرتا ہے مگر نظام کی تبدیلی کی بات صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کرتے ہیں، ہمیں نظام کی تبدیلی کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دینا ہو گا۔ تقریب کے اختتام پر اول، دوم اور سوم آنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top