قائد اعظم کا تصور پاکستان ریاست مدینہ سے مشابہہ تھا: فیض الرحمن درانی

مورخہ: 22 مارچ 2015ء

سانحہ ماڈل ٹاؤن سے فرد اور ریاست کے محترم رشتے کو نقصان پہنچا‎
23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے، یوتھ لیگ کی فکری نشت سے خطاب
اقتدار کی سیاست کرنے والے ڈاکٹر طاہرالقادری سے خوفزدہ ہیں: امیر تحریک منہاج القرآن‎

لاہور(22 مارچ 2015) تحریک منہاج القرآن کے امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء کا دن پاکستانی حکمرانوں اور سیاستدانوں کے لیے یقیناً تجدید عہد اور یوم غور و فکر ہے۔ 23 مارچ وہ عظیم دن ہے جب برصغیر کے تمام مسلمانوں نے فیصلہ کیا تھا کہ لے کے رہیں گے پاکستان، بٹ کے رہے گا ہندوستان۔ 23 مارچ 1940ء کو بانی پاکستان نے واضح کر دیا تھا کہ ہم مدینہ منورہ کی سٹیٹ کا یہاں تجربہ کریں گے۔ حضرت قائد اعظم کو تو وقت نے فرصت نہ دی۔ انہوں نے ابتدائی اقدامات اور بنیادیں ضرور رکھ دیں۔ مگر بعد میں ہمارے حکمرانوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان نام ضرور رکھا مگر کردار کو نظر انداز کر دیا۔ نتیجتہ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کی صورت میں نکلا۔ سیاسی جماعتیں دہشت گردوں کی حمایت کرکے علاقے، زبان اور مسلک کی بنیاد پر قتل اور خون ریزی کے معرکے سر کرنے لگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم قرار داد پاکستان کے حوالے سے منعقدہ فکری نشت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شعیب طاہر، وقار قادری، ہارون ثانی، عصمت علی، عتیق چودھری، وقار اعوان و دیگر بھی موجود تھے۔

فیض الرحمن درانی نے کہا کہ نااہل سیاستدانوں کی وجہ سے دہشت گردی نے ملک کی جڑیں ہلا کے رکھ دی ہیں۔ پاک فوج سیاسی اور مذہبی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔ کئی سالوں بعد 23 مارچ 2015ء کو ہونے والی پریڈ پر یہ پیغام ہے کہ فوجی جوانوں نے اپنا خون دیکر بیویوں کو بیوہ، بچوں کو یتیم اور ماں باپ کو خود سے محروم کر کے اہل پاکستان کو امن کا تحفہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 17 جون 2014ء کو ماڈل ٹاؤن میں بھی حکمرانوں نے سیاسی دہشت گردی کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کوشاں ہیں کہ سیاسی حکمران اپنی حکمرانی کو شفاف بنائیں۔ کرپشن سے پاک معاشرہ اور ادارے تشکیل دیں۔ قوم 23 مارچ کو عہد کر لے کہ انصاف اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو تسلیم کرنا ہوگا کہ موجودہ تمام فتنوں کا ظہور تبھی ہوا ہے جب انہوں نے غفلت اور غلط حکمرانی کا بیج بویا ہے۔ یہ بیج اب درخت بن چکا ہے اسے جڑ سے اکھاڑنا ہوگا ورنہ فتنے نام بد ل بدل کر سامنے آتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کا دن تقاضا کرتا ہے کہ قوم ہر پہلو سے جائزہ لے کر تجدید عہد کر کے آگے بڑھے۔ پاکستان عوامی تحریک ملک کو خوشحالیوں اور امن کی طرف گامزن کرنا چاہتی ہے۔ سجیلے جوانوں کی قربانیاں پاکستان کو شاہین کی پرواز دے رہی ہیں۔ طاہرالقادری علم، امن اور محبت کو لوگوں تک پہنچا کر فساد کے راستوں اور دروازوں کو بند کر رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top