واہ کینٹ (راولپنڈی): منہاج ویلفیئرفائونڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب

مورخہ: 22 مارچ 2015ء

اسلام آباد (22 مارچ2015ء) چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ پاکستان نااہل اور کمزور سیاستدانوں کے نرغے میں ہے اس لیے سب کچھ ہونے کے باوجود ملک کا معاشی و سیاسی وقار کھو گیا ہے۔ ظالم حکمرانوں کو غریب عوام پر کئے جانے والے مظالم کا حساب دینا ہو گا۔ عوام دشمن نظام نے مہنگائی، بے روزگاری، غربت کے باعث پسے ہوئے طبقات پر زندگی تنگ کردی، حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کے لئے بنتی ہیں، لیکن پاکستان میں جو بھی حکومت بنی اس نے اپنوں کو نوازنے اور قومی دولت کی لوٹ مار کے سواکچھ نہیں کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان عوامی تحریک اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے ذریعے عام آدمی تک اختیارات اور حقوق پہچانا چاہتے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرسرپرستی دکھی اور سسکتی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے سرکرداں ہے، کہیں نادار اور مستحق مریضوں کاعلاج کروایا جاتا ہے، کہیں بیوگان میں سلائی مشینیں تقسیم کی جاتی ہیں، رمضان کے مہینے میں غریب اور مستحق افراد کو رمضان پیکج کی صور ت میں ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واہ کینٹ میں منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک طرف سیاست کا میدان میں بھی ہیں، ایک طرف مذہبی و دینی خدمات بھی ہیں، انقلاب مارچ اور تاریخ دھرنا بھی عوام کے حقوق اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق ان کو دلانے کے لئے تھا، ڈاکٹر طاہرالقادری کی زندگی کا لمحہ لمحہ پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کی خدمت میں گزرا ہے اور گزر رہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے انقلابی کارکنوں کے جذبے میں رتی برابر بھی کمی نہیں آئی بلکہ ان کے جذبے میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے کارکن انقلاب کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کا خون ہم پر قرض ہے۔ شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ عنقریب ایک ایک قاتل کے گلے کا پھندہ ثابت ہو گا۔ ظالم حکمرانوں اور انکے دہشت گردوں نے سانحہ ماڈل ٹائون پر جسطرح ظلم و بربریت کی انتہا کی، عوامی تحریک کے نہتے اور پرامن کارکنوں نے جرات بہادی کی سنہری تاریخ رقم کی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد جلد پاکستان آئینگے اور انقلابی جدوجہد کی قیادت کرینگے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کا ویثرن پاکستان اور امت مسلمہ کو وقار و عزت دے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری انقلابی لیڈر ہیں جو حالات کی نبض پر ہاتھ رکھ کر آنے والی نسلوں کے مفادات اور ملک کے استحکام کیلئے فیصلے کرتے ہیں۔ عوامی تحریک ملک بھر میں تنظیمی نیٹ ورک کو مضبوط کررہی ہے، مرکز سے یونین کونسل لیول تک تنظیمات کو فعال کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری عالم اسلام کے سکالر اور پاکستان کے رہنماء ہیں جو پوری قوم کو اور دنیا کو امن و سلامتی دین کی فکری، علمی اور عملی رہنمائی دے رہے ہیں۔ عوامی سیاسی جدو جہد کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کے منصوبے اپنی مثال آپ ہیں۔

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان، احمد نواز انجم، قاضی فیض الاسلام، عین الحق بغدادی، نعیم سلطان کیانی، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، حسن ملک، سیف الرحمان عطاری، سیف اللہ، سید گفتار حسین شاہ، امیر تحریک راولپنڈی انار خان گوندل اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر 12 دلہنوں کو فی کس 175000 روپے کی مالیت کے جہیز کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف انکا تاریخی فتویٰ اقوام عالم کے لئے بڑا اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی لوڈشیڈنگ، غربت، دہشت گردی سمیت درجنوں مسائل حکومت کی توجہ کے متقاضی ہیں مگر حکمرانوں کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ پاکستان مسائلستان بن چکا ہے، جلد عوام کا بپھرا ہوا سیلاب سب کچھ بہا لے جائے گا۔ عوام کا ریلہ نام نہاد سیاستدانوں کو ان کی کرپشن سمیت تنکوں کی طرح بہا لے جائے گا۔ وہ حقیقی معنوں میں امن کے سفیر ہیں خداوند انکی عمر دراز کرے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے واہ کینٹ کی تنظیم کو اجتماعی شادیوں کی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد دی۔

Samaa News

آن لائن میڈیا کوریج

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top