فیصل آباد: منہاج القرآن ویمن لیگ کا تنظیمی اجلاس

مورخہ: 22 مارچ 2015ء

فیصل آباد: منہاج القرآن ویمن لیگ کا اہم اجلاس ضلعی آفس میں منعقد ہوا، جس کی صدارت نائب صدر فرحت دلبر قادری نے کی۔ اجلاس سے ضلعی ناظمہ روبینہ خاکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 8 ماہ مکمل ہو جانے پر حکومتی دہشت گردی اور سفاکانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے جوانوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت کیلئے 24 مارچ بروز منگل 11 بجے دن ریلوے اسٹیشن تا چوک گھنٹہ گھر احتجاجی ریلی منعقد ہوگی۔ جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے بھی بینرز، کتبے اٹھا کر احتجاجی ریلی میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بنائی گئی حکومتی JIT عدل و انصاف اور شہداء کے خون سے مذاق ہے، ہم عہد کرتی ہیں کہ شہداء کے خون سے بے وفائی ہوگی نہ ہی انقلاب مؤخر ہوگا۔ انقلاب پاکستانی عوام  کا مقدر سنوارنے کیلئے  ہے، 24 مارچ کو فیصل آباد کی شاہراہیں، فضائیں اور ہوائیں اس بات کی گواہ بن جائیں گی کہ چور دروازے سے آنے والے حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں اور جلد ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں وہ انقلاب آئے گا جس سے ملک میں حقیقی تبدیلی اور خوشحالی آئے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top