عوامی تحریک لاہور کا اہم اجلاس، کنٹونمنٹ ایریا میں بلدیاتی الیکشن لڑنے کی حکمت عملی پر غور

مورخہ: 22 مارچ 2015ء

لاہور (22 مارچ 2015) پاکستان عوامی تحریک لاہور کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ لاہورمیں پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر راجہ زاہدمحمود کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چوہدری افضل گجر، ارشاد احمد طاہر، الطاف رندھاوااور لاہور تنظیم کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کنٹونمنٹ ایریا میں بلدیاتی الیکشن لڑنے کے حوالے سے غور و خوض ہوا جس میں کنٹونمنٹ ایریا کے الیکشن کے حوالے سے 20 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ اجلاس میں کنٹونمنٹ لاہور کے تمام یونین کونسلز کی تنظیموں کو موزوں امیدواروں کی فہرستیں مرتب کر کے26 مارچ تک امیدواروں کی لسٹیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ پاکستان عوامی تحریک کا اہم اجلاس آج 12 بجے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی صدارت میں منعقد ہو گا اور ملک بھر کے کنٹونمنٹ ایریاز میں الیکشن لڑنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے راجہ زاہدمحمود نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک بھکر میں ضمنی الیکشن میں حصہ لیکر اپنی انتخابی سیاست کا آغاز کر چکی ہے۔ اجلاس میں کنٹونمنٹ ایریا کے اندر بلدیاتی الیکشن کروانے کا حکم پر سپریم کورٹ کو مبارکباد دی گئی اور کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے معزز ججز ذاتی دلچسبی نہ لیتے تو پنجاب حکومت کبھی بلدیاتی الیکشن نہ کرواتی۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top