پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سیکرٹری میڈیا راؤ خلیل احمد کے والد محترم پاکستان میں انتقال کر گئے

مورخہ: 24 مارچ 2015ء

یورپ بھر سے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کا اظہار افسوس

پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سیکرٹری میڈیا راؤ خلیل احمد کے والد محترم راؤ محمد خالد گزشتہ روز طویل علالت کے بعد ننکانہ صاحب میں 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات پر یورپ بھر کے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران نے افسوس کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق والد گرامی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی راؤ خلیل احمد پاکستان پہنچ گئے ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز ان کے آبائی علاقے ننکانہ صاحب میں ادا کی گئی ہے۔ منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ، سیکرٹری جنرل بلال اوپل، سینئر نائب صدر محمد اقبال وڑائچ، پاکستان عوامی تحریک یورپ اور فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم، پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ، منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر افضال سیال، منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ ہالینڈ کے صدر چوہدری خالد محمود، منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر نعیم رضا، پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر خواجہ نسیم، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر اظہر صدیق، منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر حافظ سجاد احمد، منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن جرمنی کے صدر میاں عمران الحق، علامہ نور احمد نور (ناروے)، چن نصیب قادری (ہالینڈ)، قاضی ہارون احمد (فرانس)، سید ارشد شاہ (اٹلی)، طارق جاوید (جرمنی)، راحیل اکرم ایڈووکیٹ (سپین)، رانا جمشید علی (ہالینڈ) سمیت PAT اور MQI یورپ کے دیگر رہنماؤں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں راؤ خلیل احمد کے والد گرامی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے جملہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

رابطہ:
راؤ خلیل احمد: 00923004206481

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top