یونان: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام یوم پاکستان کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

مورخہ: 22 مارچ 2015ء

پاکستان عوامی تحریک یونان کے زیراہتمام یوم پاکستان کے سلسلہ میں دیموس ہال نیکیا میں عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی جس میں یونان بھر سے سیاسی، سماجی، صحافتی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری مدثر مصطفی خطیب مرکز منہاج القرآن تھیوا نے حاصل کی، جبکہ محمد شہزاد قادری اور سجاد حسین قادری صدر منہاج نعت کونسل یونان نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی حاجی چوہدری محمد اسلم صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ تھے، علاوہ ازیں پاکستان عوامی تحریک یونان کے جملہ عہدیداران و کارکنان بھی شریک تھے۔

تقریب سے چوہدری محمد اسلم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کو ایک نڈر لیڈر کی ضرورت ہے جو پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرے اور اسے ریاست مدینہ کا رول ماڈل بنائے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو وطن عزیز کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ آج پاکستانی قوم کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا دست و بازو بن کر پاکستان کو جاگیردارانہ، سرمایہ دارانہ اور کرپٹ نظام سے نجات دلانا ہو گی۔ اس موقع پر بچوں نے پروگرام میں ملی نغمات اور وطن عزیز پاکستان سے متعلق تقاریر کیں۔

تقریب میں پاکستان عوامی تحریک یونان کے تمام عہدیداران سے حاجی چوہدری محمد اسلم صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ و فرانس نے لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں رانا غلام مرتضیٰ قادری صدر، میر محمد عارف، سینئر نائب صدر، ماسٹر سرفراز احمد نائب صدر، ساجد علی بیگ جنرل سیکرٹری، رفاقت علی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، رانا محمد وقار خاں چیف آرگنائزر، راجہ ضیاء الحق سیکرٹری سوشل میڈیا، قیصر فارق سیکرٹری کوآرڈینیشن، مظہر اقبال سیکرٹری فنانس، اشفاق احمد سیکرٹری انفارمیشن، غلام عباس ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن، عبدالجبار سلہری سیکرٹری ممبر شپ، غلام باری ایگزیکٹو ممبر، عنصر علی ایگزیکٹو ممبر، راجہ شہباز ایگزیکٹو ممبر شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر رانا غلام مرتضیٰ قادری صدر پاکستان عوامی تحریک یونان نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کی دعوت دی، جبکہ اختتامی دعا محمد اصغر قادری خطیب مرکز منہاج القرآن ریندی نے کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top