پاکستان عوامی تحریک کی لاہور کنٹونمنٹ الیکشن کیلئے 19 رکنی کمیٹی قائم

مورخہ: 25 مارچ 2015ء

آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا صفایا ہو جائے گا، عوام ووٹ ضائع نہ کریں

لاہور (25 مارچ 2015) پاکستان عوامی تحریک لاہور کا اہم اجلاس صوبائی نائب صدر پنجاب راجہ زاہد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور کنٹونمنٹ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے راجہ زاہد کی سربراہی میں 19 رکنی کمیٹی قائم کی گئی۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ زاہد نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا صفایا ہو جائے گا، عوام ن لیگ کے حامیوں کو ووٹ دیکر ضائع نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عوام پر بلدیاتی اداروں کے دروازے بند کیے اور سرکاری ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے لوٹ مار کی انتہا کی، اب وقت آ گیا ہے کہ عوام گلی محلہ کے عوام کی لوٹی گئی پائی پائی کا حساب لیں۔ 19 رکنی کمیٹی میں ارشاد طاہر، قمر الثاقب، چودھری افضل گجر، حافظ غلام فرید، حاجی فرخ، ڈاکٹر اویس گیلانی، علامہ ممتاز صدیقی، حفیظ اللہ جاوید، راجہ محمد عزیز، میاں طاہر یعقوب، عطیہ بنین، ڈاکٹر سلطان محمود، میاں افتخار احمد، چودھری رفاقت علی، طارق حسن، واجد زیدی، الطاف حسین رندھاوا ،ثاقب بھٹی شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top