20 مسلم اور 3 غیر مسلم جوڑوں کی شادی کروانے کے انتظامات مکمل

مورخہ: 27 مارچ 2015ء

شہنائیوں کی گونج میں غریب گھرانوں کی 23 بیٹیاں کل (اتوار) پیا گھر سدھار جائیں گی
تقریب میں ممتاز سیاسی، سماجی، مذہبی، شوبز اور فلاحی شخصیات بطور مہمان شرکت کریں گی

لاہور (27 مارچ 2015) شہنائیوں کی گونج میں غریب گھرانوں کی 23 بیٹیاں کل (اتوار) کو پیا گھر سدھار جائیں گی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی سالانہ پروقار اجتماعی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے سامنے وسیع گراؤنڈ میں 11 بجے دن منعقد ہو گی۔ ہر سال مرکزی سطح پر شادیوں کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں غریب گھرانوں کی بیٹیوں کو عزت و وقار کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان فی کس گفٹ کیا جاتا ہے۔ ہر جوڑے کا نکاح الگ الگ پڑھایا جاتا ہے۔ 29 مارچ کو ہونیوالی تقریب میں ممتاز سیاسی، سماجی، مذہبی، شوبز اور فلاحی شخصیات بطور مہمان شرکت کریں گی۔ شادیوں کی اس تقریب میں 3 مسیحی جوڑے بھی نئی زندگی کا آغاز کریں گے، انکی رسومات کی ادائیگی کیلئے پادری صاحبان موجود ہونگے۔ ایک جوڑے کے ساتھ 60 باراتیوں کے کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے اس طرح مجموعی طور پر 2000 سے زائد افراد کے کھانے کا انتظام ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top