لاہور: ایم ایس ایم کے زیراہتمام امن کانفرنس
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر ’’امن کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاہور بھر سے 500 سے زاہد طلبہ و طلبات نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں خرم نواز گنڈاپور، شیخ زاہد فیاض، میاں عمران مسعود سابق صوبائی وزیر تعلیم، حنیف مصطفوی سابق مرکزی صدر ایم ایس ایم، فرخ حبیب مرکزی صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، مدثر حیدر مرکزی سیکرٹری جنرل ISO، ارون کمار نمائندہ ہندو کمیونٹی، آصف عقیل نمائندہ کرسچن کمیونٹی شامل تھے۔ پروگرام کی صدارت مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف نے کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے لفظ مصطفوی پر روشنی ڈالی اور مصطفوی کردار کی وضاحت قرآن و حدیث کی روشنی میں کی۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا ہر نوجوان مصطفوی کردار کا حامل ہونا چاہیے اور ایم ایس ایم کی انقلاب مارچ اور دھرنے میں بھرپور شرکت کو سراہا اور تمام سٹوڈنٹس کو مبارکباد پیش کی۔
میاں عمران مسعود نے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی امن کیلئے کی گئی کوششوں کو سراہا اور اس بات کا اعتراف کیا کے جتنا کام امن کیلئے قائد انقلاب نے کیا اس کی مثال دنیا میں کوئی بھی رہنما یا لیڈر پیش نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کو کامیاب امن کانفرنس منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
فرخ حبیب نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی دھرنے میں سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک ٹریننگ سیشن تھا ہم نے ایم ایس ایم کے جوانوں سے 70 دنوں میں بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے کامیاب امن کانفرنس منعقد کرنے پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کو مبارکباد پیش کی۔
مدثر حیدر نے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایم ایس ایم کے شانہ بشانہ چلنے کا اظہار کیا اور قائد انقلاب کی امن کیلئے کوششوں کو سراہا اور کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
ارون کمار نے ہندو کمیونٹی کی نمائندگی کی اور قائد انقلاب کی بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔
آصف عقیل نے کرسچن کمیونٹی کی نمائندگی کی اور قائد انقلاب کے دہشت گردی کے خلاف دیے گئے فتوے کو سراہا اور کہا کہ اگر ایسی ہی سوچ تمام مذاہب کے نمائندوں میں ہو تو پوری دنیا میں امن کا قیام ممکن ہو جائے۔
مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف نے قرارداد طلبہ کا خاکہ پیش کیا جس میں امن کے حوالے سے نکات شامل تھے اور اس قرارداد پر دسمبر تک دس لاکھ طلبہ و طلبات کے دستخط لے کر اقوامِ متحدہ اور دیگر ممالک کے نمائندگان کو پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ آخر میں تمام مہمانوں اور شرکاء کانفرنس کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں امن کانفرنس کا انعقاد مرکزی سیکرٹریٹ پر کیا گیا ۔ ج...
Posted by Mustafavi Students Movement [Official] on Monday, 30 March 2015
تبصرہ