عوامی تحریک کے وفد کی مقتول زین کی رسم قل میں شرکت‎

ماں کی دنیا اجاڑنے والے قاتل کو پھانسی دی جائے، ڈاکٹر رحیق عباسی
عوامی تحریک کے رہنماؤں کی منظور وٹو کی عیادت پھولوں کا گلدستہ دیا، جلد صحتیابی کی دعا

لاہور (03 اپریل 2015) پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں مقتول زین کی رسم قل میں شرکت کی اور زین کے ماموں قیصر سے افسوسناک واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ وفد میں ساجد بھٹی، عبد الحفیظ چودھری بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ ماں کی دنیا اجاڑنے والے قاتل کو پھانسی دی جائے، یہ المیہ ہے کہ پاکستان میں طاقت ور اور پیسے والے بڑے سے بڑا جرم کر کے بھی بچ جاتے ہیں اور یہ طاقتور قانون کا مذاق اڑاتے پھرتے ہیں، کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے کیسز میں دیکھا گیا ہے کہ پولیس مظلوم کی بجائے ظالم کا ساتھ دیتی ہے لہذا ہماری چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے استدعا ہے کہ وہ اس کیس کا خود نوٹس لیں تاکہ کسی بھی مرحلہ پر انصاف کا خون نہ ہو سکے۔ دریں اثنا ء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میاں منظور وٹو کی عیادت کی، انہیں پھولوں کا گلدستہ دیا اور انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top