ہمارا دس نکاتی ایجنڈا ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے: ڈاکٹر رحیق عباسی
علاقے کے مسائل کو حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہوں۔ غلام ربانی
عوامی تحریک غریب اور متوسط کی نمائندہ جماعت ہے۔ ملک افضل
راولپنڈی ( ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے ایک بیٹی بیاہنی ہوتی ہے تو لڑکے سے متعلق خوب چھان بین کرتے ہیں مگر علاقے بھر کے ہزاروں مکینوں کے معاملات نااہل اور بدکردار لوگوں کے سپرد کر دیتے ہیں۔ استحصالی نظام کے خلاف ہم نے تاریخ ساز دھرنا دیا جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد ریاستی تشدد کے باعث شریک نہ ہوسکی، وہ خاموش اکثریت عوام کینٹ اور بلدیاتی انتخابات میں ضرور ہمیں ووٹ دے گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہارلے سٹریٹ میں چکلالہ کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 7سے پاکستان عوامی تحریک کے امیدوارغلام ربانی کی کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں معززین علاقہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر غلام ربانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں علاقے کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہوں اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہوں، عوام نے اعتماد کیا تو مایوس نہیں کروں گا۔ پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی ڈویژنل کوآرڈینیٹر ملک افضل نے کہا کہ ہم متوسط اور غریب طبقے کی نمائندہ جماعت ہیں۔ ہمارے پاس کروڑوں نہیں اہل علاقہ سے درخواست ہے کہ ہمارے نمائندے کی سیرت و کردار کو جانچیں اور پرکھیں، اگر اہلیت ثابت ہو جائے تو پھر آگے بڑھ کر انتخابی مہم میں ہماری سرپرستی کریں۔
تبصرہ